ویلنٹائن ڈے کو منانا بے مقصد، افسوس ناک ہے،رابی پیرزادہ

ویلنٹائن ڈے کو منانا بے مقصد، افسوس ناک ہے،رابی پیرزادہ
ویلنٹائن ڈے کو منانا بے مقصد، افسوس ناک ہے،رابی پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ نے ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ویلنٹائن ڈے سے معاف فرمائیں اس دن کو منانا قطعًا بے مقصد اور افسوس ناک ہے۔ویلنٹائن ڈے یوں تو فنکار برادری بڑھ چڑھ کر مناتی ہے، اس دن خصوصی پارٹیاں منعقد کرکے خوب ہلہ گلہ کیا جاتا ہے۔ پیار کرنے والے زیادہ اہتمام نہ بھی کریں تو اس دن ایک دوسرے کو سرخ گلاب دینا بالکل نہیں بھولتے لیکن گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اس روایت کے خلاف بیان دے کر گویا سب کو حیران کر دیا۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے کہ مجھے ویلنٹائن ڈے سے معاف فرمائیں مسلمان ہونے یا نہ ہونے کا معاملہ نہیں، میں ویلنٹائن ڈے مناتی ہی نہیں۔
اسے منانا بے مقصد، لغو اور افسوسناک ہے کیونکہ جس سے ہم سب سے زیادہ محبت کرتے ہوں، اس سے صرف ایک دن منسوب کرنا غلط ہو گا۔
c

مزید :

کلچر -