بھارت پاکستان کیخلاف باقاعدہ فوجی آپریشن نہیں کر سکتا، عبد الباسط

بھارت پاکستان کیخلاف باقاعدہ فوجی آپریشن نہیں کر سکتا، عبد الباسط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں تعینات سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے پلوامہ حملے کے بعدبھارت کی ممکنہ سازشوں پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بھارت نے اڑی حملے کے بعد سرجیکل سٹرائیک کا ایک جھوٹا ڈرامہ رچا یا تھا ،اب پلوامہ حملے کے بعد بھی اس قسم کا ڈرامہ رچا یا جا سکتا ہے اور بھارت ایک دن دعویٰ کر سکتا ہے انہوں نے ایک اور سرجیکل سٹرائیک کردیا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کیساتھ ‘‘میں گفتگومیں انکا کہنا تھا بھارت باقاعدہ فوجی آپریشن نہیں کر سکتا، پاکستان کی معیشت کو ٹار گٹ کرنے کی کوشش یا پھر بد امنی پھیلانے کی سازش کر سکتا ہے،بھارت اس حملے کو کلبھوشن یادیو کے معاملے سے بھی ملانے سازش کرسکتا ہے۔ بھارت کو سمجھنا چاہیے ایسے واقعات کی وجہ اس کی اپنی پالیسیاں ہیں ،اس وقت بھارتی میڈ یا بہت شور مچا رہا ہے لیکن بھارتی عوام بھی پاکستان اور انڈیا کے حالات خراب نہیں دیکھنا چاہتے ۔

مزید :

صفحہ آخر -