تعلیم اور صحت پر توجہ د ے کر دیر پا ترقی کا حصول ممکن ہے: ملیحہ لودھی

تعلیم اور صحت پر توجہ د ے کر دیر پا ترقی کا حصول ممکن ہے: ملیحہ لودھی

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان حکومت کا مقصد سماجی ترقی سے عوام کا معیارزندگی بہتربنانا ہے، نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، نوجوان آبادی پرتوجہ دے کرروشن مستقبل کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سماجی ترقی کے کمیشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت پرتوجہ دے کرہی دیرپا مساوی ترقی کا حصول ممکن ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ صحت کارڈ کے اجرا سے غریب گھرانوں کے لیے علاج کا حصول آسان ہوجائے گا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، نوجوان آبادی پرتوجہ دے کرروشن مستقبل کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان حکومت کا مقصد سماجی ترقی سے عوام کا معیار زندگی بہتربنانا ہے۔

ملیحہ لودھی

مزید : صفحہ آخر


loading...