ٹریول ٹریڈ عمرہ اور حج دوسری دفعہ کرنیوالوں پر عائد دو ہزار ریال کے خاتمہ کے منتظر

ٹریول ٹریڈ عمرہ اور حج دوسری دفعہ کرنیوالوں پر عائد دو ہزار ریال کے خاتمہ کے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر ٹریول ٹریڈ سے وابستہ لاکھوں خاندان عمرہ اور حج دوسری دفعہ کرنے والوں پر عائد دو ہزار ریال ختم ہونے کے منتظر ،وزیر اعظم سے سنجیدہ مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ،دو ہزار ریال کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو رہے ہیں ،ٹریول ٹریڈ کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے ،سعودی ولی عہد کے فرمان پر اہل پاکستان کو بڑی خوشی مل سکتی ہے سینئر ٹریول ایجنٹ کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان سے عمرہ کی سعادت 10لاکھ افراد نے حاصل کی ہے ،دو ہزار ریال کی وجہ سے اس سال ہدف مکمل ہوتا نظر نہیں آ رہا حکومت کو سنجیدگی سے اس مسئلہ کے حل کے لیے آگے بڑھنا ہو گا ۔

ٹریول ایجنٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...