چیئر مین نیب فرانس جا کر جائیداد وں کی نشاندہی کریں ،پلی بار گینگ سے حوالے کر دینگے: چودھری برادران

چیئر مین نیب فرانس جا کر جائیداد وں کی نشاندہی کریں ،پلی بار گینگ سے حوالے کر ...

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کی جانب سے چوہدری برادران کیخلاف تحقیقات کی منظوری دینے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کیساتھ خود جا کر فرانس میں تحقیقات کریں۔ وہ چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کو پیرس جانے کیلئے جہاز کا فرسٹ کلاس ٹکٹ خود دیں گے۔ پیرس میں ان کے قیام و طعام کے اخراجات برداشت کریں گے۔ اپنے رد عمل میں چوہدری برادران کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب فرانس میں جا کر انکی جائیدادوں کی نشاندہی کریں وہ نیب کیساتھ پلی بارگینگ کر کے تمام جائیدادیں نیب کے حوالے کر دیں گے۔

چوہدری برادران

مزید : صفحہ آخر


loading...