فریال تالپور، منظور وسان اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے کا معاملہ

فریال تالپور، منظور وسان اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے کا معاملہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے کا معاملہ ، عدالت نے دیگر وکلا کے دلائل کیلئے سماعت22 فروری تک ملتوی کردی ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور ،منظور وسان ، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی کا حوالہ غیر متعلق ہے، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر نیب کو تحقیقات کا حکم دیا تھا ، میڈیا ٹرائل کرنا ہے تو کرلیں مگر کیس کا فیصلہ عدالت کرتی ہے میڈیا نہیں ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی پر ٹاک شوز میں بات کرنے سے بھی روکا تھا ، جب تک نیب کی تفتیشی رپورٹ نہ آجائے اس موضوع پر بات نہیں کرنی چاہئے ، درخواست گزار کے وکیل خواجہ شمس السلام کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے مکمل تحقیقات کے بعد سچ کو سامنے رکھ دیا ۔ عدالت نے دیگر وکلا کے دلائل کیلئے سماعت22 فروری تک ملتوی کردی

مزید : صفحہ اول


loading...