دہشتگردی کی کوشش ناکام‘ 1 گرفتار

دہشتگردی کی کوشش ناکام‘ 1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمزرپورٹر) )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے وفاقی حساس ادارے کے تعاون سے دہشت گردی کی غرض سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جدید خود کار اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، اسلحہ سمگلنگ میں گرفتار ملزم نے اسلحہ ٹریکٹر ٹینکر کے زریعے پنجاب اسمگل کرنے کا انکشاف کیا، ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 31 عدد کلاشنکوف، 149 عدد رائفل، 54 عدد پستول اور 29 ہزار مختلف بور کے پستول برآمد کر لئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے دہشت گردی کی غرض سے بھاری مقدار میں جدید خودکار پاسلحہ وایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اطلاع کو مصدقہ جان کر درہ آدم خیل سے شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی نگرانی اور چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایات کی گئی، ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل فضل واحد خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ روڈ نزد سرہ خاورہ چوکی ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک ٹریکٹر ٹینکر کو روک کر تلاشی لینے پر ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 31 عدد کلاشنکوف،149 عدد رائفل، 54 عدد پستول اور 29 ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ڈرائیور ملزم مشتاق ولد فوجون سکنہ شیخ محمدی بڈھ بیر کو گرفتار کرلیا گیا، کارروائی میں وفاقی حساس ادارے کا تعاون بھی حاصل رہا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،

مزید :

صفحہ اول -