پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب آپریشن کرتے ہوئے بیئر کی 4800اور شراب کی2460بوتلیں پکڑ لیں جن کی مالیت تقریباً20 ملین روپے ہے ۔ یہ کھیپ سمندر کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی۔ پکڑی جانے والی کھیپ کو تلف کرنے کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔اس آپریشن کو زیرک منصوبہ بندی، مسلسل نگرانی اور بہترین انٹیلی جنس کی بنا پر کامیاب بنایا گیا جو پاکستانی ساحلوں اور ملحقہ سمندری علاقوں میں رونما ہونے والی کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے پُرعزم اور ہر لمحہ تیار ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...