پلوامہ کا واقعہ مودی کی الیکشن جیتنے کی چال ہے، رحمٰن ملک

پلوامہ کا واقعہ مودی کی الیکشن جیتنے کی چال ہے، رحمٰن ملک

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ را نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ واقعہ کر کے پاکستان پر الزام لگا دو ،انڈین لوگوں سے کوئی دشمنی نہیں،جاسوس کلبھوشن یادیوپاکستان میں پکڑاگیا،کشمیرمیں بھارتی فوج ظلم ڈھارہی ہے، بھارتی سازشوں سے ہمیں الرٹ رہناہوگا،مقبوضہ کشمیرواقعہ مودی کی الیکشن جیتنے کی چال ہے، بھارت پاکستان کوعالمی سطح پرتنہاکرنیکی کوشش کررہاہے، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیرکے حالات خراب ہیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت 18 فروری کو ہے ،کلبھوشن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لیکن دنیا بچانے کے چکر میں ہے پاکستان کچ میر میں واقعے کی مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت میں جو واقعہ ہوتا ہے الزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے، انڈین میڈیا کہہ رہا ہے مودی نے 5 پوائنٹ بنائے، سرحد پر حالات خراب کیے جائیں، ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے کوئی اقدام کیا جائے گا، ایف اے ٹی ایف کو لکھا مودی دہشت گردوں کا پروٹیکٹر ہے مودی منی لانڈرنگ کا پروٹیکٹر ہے اگر ایف اے ٹی ایف نے بلایا تو ثبوت دوں گا ۔ انہوں نے کہا بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، کہیں ایسا نہ ہو تحقیقات کے بعد دوبارہ بھارت ہی ملوث نہ نکلے، سمجھوتہ ایکسپریس میں بھی بھارت خود ملوث نکلا میں ڈی آئی جی کراکرے اور اس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے حقائق سامنے لائے جب الیکشن سر پر ہیں اور یادیو کا ٹرائل ہو رہا ہے تو مودی نے نئی سکیم بنائی ہے۔ انہوں نے کہا ایل او سی کی 5 لیئر ہیں انڈیا آنے والے الیکشن میں مودی کی مدد کیلئے ماحول بنا رہا ہے، مودی آر ایس ایس کے ہاتھ میں انڈیا لانا چاہتا ہے کانوائے خفیہ ہوتا ہے تو ایک عام آدمی کو کیسے پتہ چلا آ پ اس شخص کو روک کیوں نہیں سکے کیا اس میں بھارتی فوجی تو ملوث نہیں۔

رحمان ملک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...