نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن ‘ گورنر پنجاب کا دورہ ملتان منسوخ ‘ دو ارکان اسمبلی کی شرکت

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن ‘ گورنر پنجاب کا دورہ ملتان ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے دورہ ملتان کا شیڈول منسوخ ہونے سے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں بطور چانسلر شرکت نہ کی ۔ جنوبی (بقیہ 20نمبرصفحہ7پر )

پنجاب کی زرعی جامعہ کے پہلے کانووکیشن کا انعقاد چانسلر کے بغیر کرنا پڑا ۔گورنر کا دورہ منسوخ ہونے کے باعث ملتان سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کانووکیشن میں شریک نہ ہوئے تاہم کانووکیشن کے آخری لمحات میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر جبکہ کانووکیشن کے اختتام پر ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی بھی کانووکیشن میں پہنچ گئے ۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...