کوٹ مٹھن میں 100ایکڑاراضی پر وائلڈ لائف پارک بنانے کا فیصلہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) )حکومت پنجاب نے کوٹ مٹھن میں100ایکٹر رقبہ پر وائلڈ لائف پارک بنا نے کا فیصلہ کرلیا، تعمیر پر 10کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارک میں سفاری پارک کی طرز پر جنگل بنایا جائے گا اور ہر طرح کی جنگلی حیات کو بسایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ممبر (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ لاہور آغا وقار کی زیرصدارت کوٹ مٹھن میں10کروڑروپے کی لاگت سے 100ایکٹر رقبہ پر وائلڈ لائف پارک بنا نے بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد الطاف بلوچ اور ڈویثرنل فاریسٹ آفیسر خالد لغاری نے بتایا کہ وائلڈ لائف پارک کے لیے محکمہ جنگلات کی اراضی مختص کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس وائلڈ لائف پارک کی تعمیر سے ضلع راجن پور کی عوام کو سیروتفریح کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ اس پارک میں سفاری پارک کی طرز پر جنگل بنایا جائے گا اور ہر طرح کی جنگلی حیات کو اس میں بسایا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد افضل ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد فہد خان، ڈویثرنل فارسٹ آفیسرخالد لغاری، ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈلائف محمد احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
پارک