ملتان میں ڈاکو راج ‘ چور بھی متحرک ‘ نان ‘ سٹاپ وارداتیں ‘ لاکھوں کا نقصان

ملتان میں ڈاکو راج ‘ چور بھی متحرک ‘ نان ‘ سٹاپ وارداتیں ‘ لاکھوں کا نقصان

ملتان ( وقائع نگار )چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تھا نہ چہلیک کے علاقے نصاری مارکیٹ میں نجی کورئیر کے دفتر سیچار افراد نے ایک (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

بورا کپڑوں اور ڈاک چوری کرلیا،آرٹس کونسل کے قریب سے چھپٹا مارکر 2نامعلوم افراد نے محمد ادریس سے 25ہزار مالیت اور 30ہزار روپے نقدی چھین کر فرارہوگئے،تھا نہ گلگشت کے علاقے بستی نو میں باقر حسین کے زیرتعمیر گھر سے نامعلوم چوروں نے 2پنکھے اور 3بیٹریاں چوری کرلی، تھا نہ بی ذیڈ کے علاقےآفیسرکالونی میں ندیم دفتر سے جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 18ہزار روپے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی،تھا نہ صدر کے علاقے پل واصل سے نامعلوم افراد نے رمضان کی دکان سے 2لاکھ 25ہزار مالیت کی 26بیٹریاں چوری کرلیں،تھا نہ الپہ کے علاقے چاہ غازی والہ میں الیاس کے گھر سے نامعلوم چور 5بکریاں چوری کرکے فرارہوگیا، تھا نہ کپ میں شاہ حسین کے گھر سے نامعلوم چور موبائل فون، طلائی زیورات چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ سٹی شجاع آباد کے علاقے راجپوت کالونی میں فیصل رسول کے گھر سے نامعلوم افراد یوپی ایس، بیٹری، لیپ ٹاپ اور نقدی سمیت 80ہزار مالیت کا سامان چوری کرکے فرارہوگئے،تھا نہ بستی ملوک کے علاقے چک ایم آر 19میں نامعلوم افراد نے سلیم، مقیم، انجم کے 91ہزار کے تین موبائل فون چوری کرلئے،تھا نہ بستی ملوک سے منیر انجم،صدر شجاع آباد سیشاہد اقبال،تھا نہ قطب پور محمدمدثر،تھا نہ کپ سے اعجاز، تھا نہ الپہ سے وقاص، تھا نہ سیتل ماڑی سے جاوید،تھا نہ نیوملتان سے عبدالرحمٰن اوراسد، تھا نہ گلگشت سے محمد علی، تھا نہ بی ذیڈ سے ندیم، تھا نہ قطب پور سے محمد مدثر کی موٹرسائیکلیں نامعلوم افراد نے چوری کرلی، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کا رروائی شروع کردی ہے جبکہ پولیس چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ڈاکو دن رات شہر بھر کھلے عام دندناتے پھرنے لگے۔لاہور کے بعد ملتان میں سبزی منڈی کے نائب صدر کی قیمتی گاڑیوں کے سائیڈ شیشے نامعلوم نے چوری کرلئے ہیں۔معلوم ہوا ہے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سبزی منڈی کے آڑھتی اورنائب صدر روف خان کے قیمتی گاڑی کے شیشے نامعلوم چورنے چوری کرلئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سبزی منڈی کے نائب صدر روف خان کا کہنا ہے کہ پہلے اس طرح کی واراتیں لاہور میں ہو رہیں تھیں۔لیکن وہاں کی پولیس کی سختیوں کی وجہ سے ان چوروں نے اب ملتان کا رخ کرلیا ہے۔جن کو گرفتار کرنا ضروری ہے۔نائب صدر روف خان نے آر پی او اور سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ان چوروں کو فوری طور پر گرفتار کریں۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...