20فروری کو یوم سماجی انصاف کا دن ملک بھر میں تقریبات کی تیاریاں

20فروری کو یوم سماجی انصاف کا دن ملک بھر میں تقریبات کی تیاریاں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی20فروری کو بین الاقوامی سطح پر '' یوم سماجی انصاف'' کا دن منایاجائے گا، اِس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی برادری کی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

طرف سے غربت کے خاتمے،انصاف کے حصول اور تعلیم و روزگار کے بھرپور ویکساں مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کو اُجاگر کرنا ہے،نومبر 2007ء میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کرتے ہوئے 20 فروری کو باقاعدہ طور پر یہ دن منانے کا اعلان کیاتھا اور 2009ء میں پہلی مرتبہ اِس کو بین الاقوامی سطح پر منایا گیا،اس موقع پر اقوام متحدہ سے مربوط جملہ ممالک،سماجی انصاف سے متعلق تقاریب منعقدکرتے ہیں؛جن میں دنیا کے مختلف معاشروں میں انصاف کے تقاضوں کو اجاگر کرنے اور وہاں کے شہریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی جاتی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...