یوتھ ہماری طاقت ‘ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی ‘ زین قریشی

یوتھ ہماری طاقت ‘ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی ‘ زین قریشی

ملتان ( نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان علیزئی نے کہا ہے کہ آج کے کامیاب یوتھ ورکرز کنونشن نے ثابت کیا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔دیگر ممالک سے بھی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری (بقیہ نمبر2صفحہ12پر )

جاری ھے جس سے پاکستان معاشی ٹیک آف کی پوزیشن میں آچکا ہے۔ملک کے لٹیروں سے بھی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر عوام پر لگائیں گے۔یوتھ ونگ ھماری اصل طاقت ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی کی رھائش گاہ پر منعقدہ یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن میں نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے،نعرہ بازی کی اور ریلیوں کی شکل میں شرکت کرتے رھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ھم سعودی مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمد ید کہتے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب دوستی اپنے انتہائی عروج پر ھے۔پوری دنیا کی نظریں ھماری طرف ہیں۔سرمایہ کاری سفارت کاری اور عمران خان کی جدو جہد نے پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لئے جنت بنا دیا ہے۔معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے لیکن اب مشکل وقت گزر چکا ھے۔ جلد معیشت کھل کر چلے گی جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔علیحدہ صوبہ کے قیام کے لیے جولائی سے سیکرٹریٹ عملی کام شروع کر دے گا اور جلد علیحدہ صوبہ کی منزل حاصل کر لیں گے۔ملک لوٹنے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔احتساب سمیت تمام ادارے غیر جانبدارانہ طریقہ سے کام کر رہے ہیں۔سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے روانہ ھمیں روانہ 6ارب روپے روانہ سود کی مد میں دینا پڑتے ھیں۔حکومت مشکلات کے باوجود دن رات کام کر رھی ہے اور پاکستان کو جلد ترقی یافتہ بناکر دم لیں گے۔اس موقع پر یوتھ ونگ کے صدر رانا نواب،ملک ابراھیم۔ خواجہ شجیل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...