فنڈز ختم ‘ عوامی فلاحی منصوبے بند ‘ حکومت ہر شعبہ میں فلاپ ‘ ثاقب خورشید

فنڈز ختم ‘ عوامی فلاحی منصوبے بند ‘ حکومت ہر شعبہ میں فلاپ ‘ ثاقب خورشید

کرم پور ( نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ’ن‘ کے ممبر صو بائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہاکہ میرے صوبائی اسمبلی اجلاس میں آواز اٹھانے پر گرلز کالج کرم پور میں کلاسز کا اجراء کرنے کیلئے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

انتظامیہ حرکت میں آئی ہے یہ بات انہوں نے کرم پور کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔اور عوامی بھلائی کے بیشتر منصوبے بھی بند ہو چکے ہیں کرم پور گرلز کالج کی تعمیرجان بوجھ کر تاخیر کا شکار لائی گئی تھی ۔جس پر میں نے پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کی تو حکومت بھی بیدار ہو گئی اور سیکرٹری ایجوکیشن نے رپورٹ مانگ لی گئی جس پر مقامی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی ہے انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کے خطیر فندز سے گرلز ڈگری کالج کی بلڈنگ بنائی گئی ہے اب حکومت فوری طور پر اس سال کلاسز کا اجراء یقینی بنائے تاکہ کرم پور اور گردو مضافات کی طالبات کی میٹرک کے بعد علم کی پیاس کا ازالہ ہو سکے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...