خانیوال ‘ ضلع کونسل اجلاس ‘ گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کا میاب کرنیکا عزم

خانیوال ‘ ضلع کونسل اجلاس ‘ گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کا میاب کرنیکا عزم

خانیوال (نمائندہ پاکستان)ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت کنونیر الطاف حسین بنگش منعقد ہوا۔چےئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضاسرگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر یونین کونسلز اپنے وسائل سے ایک ہزار پودے جات لگائے اور عوام میں آگاہی کے لیے بھرپو رطور پر کام کرے جبکہ ضلع کونسل خانیوال رواں موسم بہار کی شجری کاری مہم میں35000پودے ضلع کونسل کے وسائل سے لگائے جائیں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

گے جبکہ آگاہی پروگرام کے ذریعے مزید ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ درخت اورپودے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے ساتھ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں اس لیے مہم کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنایا جائے اس سلسلہ میں یوں تو عمومی طور پر پاکستان بھر میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پلانٹیشن کا آغاز کردیا گیا ہے ضلع کونسل خانیوال بھی اس پلانٹیشن مہم کو عملی طو رپر کامیاب بنانے کیلئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلائے گی ۔انہو ں نے مزید کہاکہ کسی بھی مہم کی کامیابی میں عوامی نمائندگی کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے جبکہ بلدیاتی نمائندگان کا تعلق گراس روٹ لیول تک ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ممبران ضلع کونسل کے ہمراہ پلانٹیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیاہے۔چیف آفیسر ضلع کونسل محمد حسین بنگش نے خطاب کرتے ہوئے جملہ چےئرمینز کو ہدایت دی کہ چونکہ دیہاتی علاقوں میں صفائی کا انتظام یونین کونسل کے ذمہ ہے اس سلسلہ میں چےئرمین ‘سیکرٹریز یونین کونسل موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کریں او رواٹرفلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کو باقاعدگی سے تبدیل کیا جائے تاکہ صاف پانی عوام کو میسر آسکے۔ اس موقع پر اراکین ضلع کونسل نے سرسبز خانیوال ‘سرسبز پاکستان وگرین اینڈ کلین پنجاب مہم کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ ۔ بعدازاں وزیراعظم عمران اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر چےئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے اراکین ضلع کونسل کے ہمراہ ضلع کونسل میں پودالگاکر سرسبز خانیوال سرسبز پاکستان وگرین اینڈ کلین پنجاب مہم کا افتتاح کردیا جس کے بعد انہو ں کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی جس میں اراکین ضلع کونسل اور صحافی بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...