ڈیرہ : آپریشن کے بعد خاتون کو دھکے ‘ وارڈ سے باہر پھینکنے کا انکشاف

ڈیرہ : آپریشن کے بعد خاتون کو دھکے ‘ وارڈ سے باہر پھینکنے کا انکشاف

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کی مبینہ بے حسی تاخیر سے آپریشن کے بعد زچہ کوبھی وارڈ سے باہر نکال دیا تفصیلات کے مطابق قصبہ محمد پور دیوان کا رہائشی محمد آصف بیوی شاہین بی بی کوٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے گائنی وارڈ میں لے کر آیا مبینہ طور پر کافی منت سماجت اور تاخیر کے بعد رات 2 بجے ڈاکٹرز نے آپریشن کیا تو بچے کی شکم مادر (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

میں ہی موت ہو چکی تھی خاتون کے شوہر کے مطابق آج زچہ کو 2بجے دھکے دے کر ہسپتال کے باہر نکال دیانومولود بچے کی رحلت سے غمزدہ شاہین بی بی شدید سردی میں کھلے آسمان تلے پڑی رہی جس پر ورثا نے احتجاج کیاگائنی وارڈ میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں رابطہ کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر محمد شاہد سلیم نے بتایا کہ زچگی کے لیے لائی گئی خاتون کا بچہ پیٹ میں ہی فوت شدہ تھا جسکا آپریشن کردیا گیا تھا جبکہ گائنی وارڈ میں رش کی وجہ سے الگ بیڈ نہ ملنے پر ورثا احتجاج کررہے تھے تاہم انکا مسئلہ حل کردیا گیا ہے اور خاتون کو گائنی وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وارڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...