آر ٹی او ملتان ‘ ان لینڈ ریونیو افسروں کا بحران ‘ ٹارگٹ پورا کرنا ناممکن

آر ٹی او ملتان ‘ ان لینڈ ریونیو افسروں کا بحران ‘ ٹارگٹ پورا کرنا ناممکن

ملتان(نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں ان لینڈ ریونیو آفیسرز کی قلت (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کے باعث ریونیو ٹارگٹ پورا ہونا ناممکن ہوگیا ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں اس وقت 80آئی آر اوز کام کررہے ہیں جبکہ اس ریجن میں کم از کم96آئی ار اوز کی ضرورت ہے مزید 4آئی اراوز چند ماہ تک ریٹائر ہونے والے ہیں جس کی وجہ سے مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے فیڈرل ریونیو الائنس نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر انسپکٹرز کو فوری طور پر آئی آر او پرموٹ کیا جائے تاکہ ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا جاسکے واضح رہے کہ افسران کی قلت کے باعث ریجنل ٹیکس آفس ملتان کو گزشتہ ساڑھے 7ماہ کے دوران10ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...