شہبازشریف سب جیل سے رہا لیکن اس وقت وہ کہاں ہیں اور آج کیا کرنے جارہے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

شہبازشریف سب جیل سے رہا لیکن اس وقت وہ کہاں ہیں اور آج کیا کرنے جارہے ہیں؟ ...
شہبازشریف سب جیل سے رہا لیکن اس وقت وہ کہاں ہیں اور آج کیا کرنے جارہے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور پہنچ گئے جہاں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور آج ممکنہ طورپر وہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج بڑے بھائی میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی رہائی سے متعلق تمام دستاویزات مکمل ہوگئیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شاہد ریاض رہائی کے احکامات لے کر اسلام آباد گئے جس کے بعد شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کردیا گیا۔شہباز شریف پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 385 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف ایک دو روز میں ایم پی ایز اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کریں گے اور کل رائے ونڈ جاتی امراء میں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔ رہائی کے ساتھ ہی منسٹر کالونی میں شہباز شریف کے گھر کو دیا گیا سب جیل کا درجہ ختم ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : قومی


loading...