کھاتے داروں کی رقوم کا تحفظ، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے عالمی رکنیت حاصل کر لی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھاتے داروں کی رقوم کے تحفظ کیلئے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے عالمی رکنیت حاصل کر لی ہے۔
کھاتے داروں کی رقوم کے تحفظ کیلئے سٹیٹ بینک کے تحت قائم کردہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ڈپازٹ انشوررز کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ڈپازٹ انشوررز (IADI) کے سیکرٹریٹ نے 11 فروری 2019 کو اعلان کیا ہے کہ اس کی ایگزیکٹو کونسل نے ڈپازٹ کارپوریشن آف پاکستان کو آئی اے ڈی آئی کے رکن کی حیثیت سے قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔