قصور،مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی،بچوں سمیت4 افراد جاں بحق
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تک دب کر4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور کے علاقے نور پور میں گھر کی چھت گر گئی جس پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا، فون کرنے کے باوجود ریسکیوٹیمیں ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے جائے وقوعہ پرپہنچی،ملبے کے نیچے دب کر میاں بیوی بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔