پاکستان کے سیاحتی مقامات دیکھ کرلوگ سوئٹزرلینڈبھول جاتے ہیں،چاہتے ہیں عرب لوگ یورپ کے بجائے سیروسیاحت کیلئے پاکستان آئیں، فواد چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی وزارت اطلاعات کےساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، سعودی شہریوں کیلئے ویزہ کی مخصوص سہولتیں فراہم کی ہیں،انہوںنے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات دیکھ کرلوگ سوئٹزرلینڈبھول جاتے ہیں،پاکستان میں بلندترین برفانی چوٹیاں،سمندر،قدرتی مناظرموجودہیں،چاہتے ہیں عرب لوگ یورپ کے بجائے سیروسیاحت کیلئے پاکستان آئیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں،سعودی عرب سے اقتصادی روابط اوراسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے تعلقات ہیں،شاہ فیصل مسجد پاک سعودیہ مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دوروں سے مضبوط تعلقات کووسعت ملی ہے، پاکستانی عوام شہزادہ محمدبن سلمان کے وژن کی حمایت کرتے ہیں،وزیراعظم کاوژن ہے پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپربنایاجائے،انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں سعودی عرب سے تعلقات تزویراتی شراکت داری میں بدل دیں،سعودی فلسفہ عالم اسلام کی بڑی طاقت کی حیثیت سے ابھررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی رواداری کے فروغ کیلئے سعودی وزارت اطلاعات سے تعاون کررہے ہیں ،پاکستانی عوام شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کی تائید اور حمایت کرتے ہیں،وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاحت کےلئے جامع مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں سعودی وزارت اطلاعات کےساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں، سعودی شہریوں کیلئے ویزہ کی مخصوص سہولتیں فراہم کی ہیں،انہوںنے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات دیکھ کرلوگ سوئٹزرلینڈبھول جاتے ہیں،پاکستان میں بلندترین برفانی چوٹیاں،سمندر،قدرتی مناظرموجودہیں،چاہتے ہیں عرب لوگ یورپ کے بجائے سیروسیاحت کیلئے پاکستان آئیں،انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے جائیں گے،مفاہمتی یادداشت سے متعلق مشترکہ کمیٹی بھی قائم کی ہے۔