وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کاشکارہوچکے ،وفاقی سیکرٹری پیش نہ ہوں تو ان کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کریں،سپریم کورٹ

وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کاشکارہوچکے ،وفاقی سیکرٹری پیش نہ ہوں تو ان کو ...
وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کاشکارہوچکے ،وفاقی سیکرٹری پیش نہ ہوں تو ان کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کریں،سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید غلطی سے بارڈر کراس کرنے والے غیرملکیوں کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران وزیر اور سیکرٹری اطلاعات پر برس پڑے،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات اورسیکرٹری خودکوقانون سے بالاسمجھتے ہیں؟وزیراطلاعات کوبتادیں حکم پرعمل نہ کرنے کاانجام کیاہوگا،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کاشکارہوچکے ہیں،عدالتی فیصلوں سے مذاق نہیں ہونے دیں گے،عددالت نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری پیش نہ ہوں توان کوہتھکڑیاں لگاکرپیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غلطی سے بارڈرکراس کرنے والے غیرملکیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی ریویوبورڈ نے سماعت کی، 45غیرملکیوں کوسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش کیاگیا،غیرملکیوں کاتعلق بنگلادیش،نائجیریااوردیگرممالک سے ہے۔
جسٹس عظمت سعیدبھارتی قیدیوں سے متعلق اشتہار جاری نہ کرنے پروزیراورسیکرٹری اطلاعات پربرس پڑے ،عدالت نے استفسارکیا کہ بھارتی قیدیوں سے متعلق اشتہارکیوں جاری نہیں کیا؟وزیراطلاعات اورسیکرٹری خودکوقانون سے بالاسمجھتے ہیں؟۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات کوبتادیں حکم پرعمل نہ کرنے کاانجام کیاہوگا،وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کاشکارہوچکے ہیں،عدالتی فیصلوں سے مذاق نہیں ہونے دیں گے۔
عدالت نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری پیش نہ ہوں توان کوہتھکڑیاں لگاکرپیش کریں، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ حکومتیں ایسے چلتی ہیں؟ وزیراطلاعات کوعدالتی حکم کی کاپی بھیج دیں۔