نوازشریف ثابت قدم رہے،ظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی،مریم نواز

نوازشریف ثابت قدم رہے،ظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی،مریم نواز
نوازشریف ثابت قدم رہے،ظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی،مریم نواز

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ(ن)کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ ظلم کی رات جلدختم ہوجائےگی، انشااللہ حالات جلدبہترہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نوازاور قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف قائد ن لیگ نوازشریف کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئے،اس موقع پر موجود لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیااور قائد ن لیگ نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ 

صحافی کے سوال ”آپ کو نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات ہیں“کے جواب میں مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کو پی آئی سی لانا چاہئے تھا، میڈیکل بورڈنے سفارش کی تھی کہ نوازشریف کو کارڈیک ہسپتال منتقل کیا جائے ،مریم نوازنے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجودنوازشریف کو یہاں لایاگیا ہے ۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ نوازشریف ثابت قدم رہے ہیں، ظلم کی رات جلدختم ہوجائےگی،انشااللہ حالات جلدبہترہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...