ڈاکٹر عبدالصمد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چیئرمین نیب کا ڈائریکٹر آرکیالوجی پشاور کی گرفتاری کا نوٹس

ڈاکٹر عبدالصمد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چیئرمین نیب کا ڈائریکٹر ...
ڈاکٹر عبدالصمد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چیئرمین نیب کا ڈائریکٹر آرکیالوجی پشاور کی گرفتاری کا نوٹس

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم پشاور ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا اور انہیں نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر تشویش کااظہار کیا تھا،ڈاکٹر عبدالصمد ایشیا میں سنسکرت میں واحد پی ایچ ڈی ہیں۔

جس پر قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نوٹس لے لیااور ڈاکٹر عبدالصمد کو نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین نیب کا کہناہے کہ ڈاکٹر عبدالصمد پرلگائے گئے مبینہ الزامات کی تفصیلات خودسنوں گا،نیب ڈاکٹر عبدالصمد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ڈی جی نیب کے پی کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر عبدالصمدکو 18 فروری کو ریکارڈ سمیت پیش کیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...