علیم خان کی گرفتاری کے بعد سینئر وزیر کے عہدے کیلئے پنجاب کے تین وزراءمیں سرد جنگ لیکن حکومت نے کیا فیصلہ سنا دیا؟ جانئے

علیم خان کی گرفتاری کے بعد سینئر وزیر کے عہدے کیلئے پنجاب کے تین وزراءمیں سرد ...
علیم خان کی گرفتاری کے بعد سینئر وزیر کے عہدے کیلئے پنجاب کے تین وزراءمیں سرد جنگ لیکن حکومت نے کیا فیصلہ سنا دیا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) پنجاب کے سینئر سابق وزیر عبدالعلیم خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری اور استعفیٰ کے بعد سینئر وزیر کے عہدے کے حصول کے لئے پنجاب کے تین صوبائی وزراءکے درمیان سرد جنگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سینئر وزیر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد عبدالعلیم خان کو نیب یا احتساب عدالت بے گناہ قرسار دئیے جانے تک پنجاب میں کوئی بھی سینئر وزیر نہیں ہوگا، اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کے بے گناہ ہونے کی صورت میں یہ عہدہ وزارتوں کے ساتھ عبدالعلیم خان کو واپس کردیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے حلقوں نے بھی پنجاب حکومت کے اس فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے سینئر وزراءمیاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس اور میاںمحمود الرشید کے درمیان سردجنگ جاری تھی جو اب ختم ہوگئی ہے۔