ہسپتال کا بل ادا نہ کرنے پر مریض یرغمال
کراچی(ویب ڈیسک) نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے مبینہ اضافی بل ادا نہ کرنے پر مریض کو یرغمال بنالیا۔
خبریں میڈیا گروپ کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساﺅتھ نے شہری فدا حسین کے بیٹے کی درخواست پر نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر 24 گھنٹوں سے حبس بے جامیں رکھے جانے والے مریض فدا حسین کو بازیاب کرالیا۔ متاثرہ شخص نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے بلا وجہ 45 ہزار روپے کا اضافی بل تھمادیا۔ پیسے دینے سے منع کیا تو کمرے میں بند کردیا۔ واقعے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔