وزیردفاع پرویز خٹک اور سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف نیب انکوائری شروع

وزیردفاع پرویز خٹک اور سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف نیب انکوائری ...
وزیردفاع پرویز خٹک اور سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف نیب انکوائری شروع

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیردفاع پرویز خٹک اور سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف انکوائری شروع کردی،آئندہ ہفتے پرویز خٹک اور مشتاق غنی کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے وزیردفاع پرویز خٹک او رسپیکر مشتاق غنی کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے،دونوں پر پاک آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کے قیام اورپروجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری تعلیم نے ادارے کے قیام اور وفدآسٹریلیالے جانے کیلئے 3 ملین فنڈمانگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈبلیو اورسیکرٹری فنانس نے منصوبے کی مخالفت کی ،سیکرٹری پی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری فنانس نے کسی ادارے کو اپ گریڈکرنے کی تجویزدی تھی،مخالفت کے باوجود منصوبے کی منظوری دیدی گئی ۔

نیب ذرائع ک اکہنا ہے کہ ادارے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹرتعیناتی میں بھی میرٹ کو نظرانداز کیا گیا ،پرویز خٹک نے رولزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے منصوبے کی منظوری دی۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...