کیا عمر اکمل پاکستانی ٹیم میں واپس آئیں گے ؟ سرفراز احمد نے حیران کن جواب دیدیا

کیا عمر اکمل پاکستانی ٹیم میں واپس آئیں گے ؟ سرفراز احمد نے حیران کن جواب ...
کیا عمر اکمل پاکستانی ٹیم میں واپس آئیں گے ؟ سرفراز احمد نے حیران کن جواب دیدیا

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم دعا کرتے ہیں عمر اکمل ایسے ہی کھیلتا رہے تو ایک دن پاکستانی ٹیم میں ضرور کم بیک کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا اور اس جیت میں عمر اکمل کی عمدہ بیٹنگ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ کیا عمر اکمل قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے تو انہوں نے کہا کہ عمر اکمل ایک ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے جو پاکستان کیلئے کھیل کر کئی مرتبہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بڑی شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور بالکل ان میں کرکٹ ابھی باقی ہے اور وہ جس طرح کا کھلاڑی ہے سب کو معلوم ہے کہ فارم میں آ جائے تو زبردست کھیلتا ہے۔ بس یہی دعا ہے کہ وہ اس طریقے سے کھیلتا ہے تو ایک دن پاکستانی ٹیم میں ضرور کم بیک کرے گا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update


loading...