وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کا نوٹس لے لیا،فواد چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن مخصوص طبقے کیلئے جاری کیا گیا۔ جس میں ایک خاص مکتب فکر کا ذکر کیا گیا ہے۔ جس کا وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے موقع پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔