نوازشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ،مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ،ابھی ہمیں میڈیکل رپورٹس نہیں ملیں ،ڈاکٹرز جو فیصلہ کریں گے اس کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نوازنے اپنے والد نوازشریف کی عیادت کے بعد ہسپتال سے روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ،ابھی ہمیں میڈیکل رپورٹس نہیں ملیں ،ڈاکٹرز جو فیصلہ کریں گے اس کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔