شعیب ملک نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ ایسا فیصلہ کر لیا کہ علی ترین بھی حیران رہ جائیں

شعیب ملک نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ ایسا فیصلہ کر لیا کہ علی ترین بھی حیران رہ جائیں
شعیب ملک نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ ایسا فیصلہ کر لیا کہ علی ترین بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت محمد سمی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیوک رونکی، رضوان حسین، کیمرون ڈیلپورٹ، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، سمت پٹیل اور وقاص مقصود شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، شان مسعود، لاﺅری ایوانس، اینڈرے رسل، کرس گرین، حماد اعظم، جونسن چارلس، جنید خان، محمد عرفان اور علی شفیق شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -