60 سال پرانی بکتر بند، 90 سال پرانی جیل اور منہ پر چونا گرنے کی شکایات، ترجمان پنجاب حکومت نے خواجہ سعد رفیق کو آئینہ دکھادیا

60 سال پرانی بکتر بند، 90 سال پرانی جیل اور منہ پر چونا گرنے کی شکایات، ترجمان ...
60 سال پرانی بکتر بند، 90 سال پرانی جیل اور منہ پر چونا گرنے کی شکایات، ترجمان پنجاب حکومت نے خواجہ سعد رفیق کو آئینہ دکھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے جیل کے حوالے سے شکایات کی گئیں تو ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے انہیں آئینہ دکھادیا۔
خواجہ سعد رفیق کے شکووں اور شکایات پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ” بھائی صاحب جب مال بنا رہے تھے تب جیلیں ٹھیک کر لینی تھیں ناں۔ اب ہم آپ کو کیا جرمنی کی جیلوں میں بھیجیں ؟ آپ کو جیل پسند نہیں اور میاں صاحب کو ہسپتال۔ کس نے بنانا تھا یہ سب ؟ آپ پرائز بانڈ میں مصروف تھے اور میاں صاحب قطر میں“۔
خیال رہے کہ عدالت پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ انہیں جس بکتر بند گاڑی میں لایا گیا وہ60 سال پرانی ہے جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ میں درد شروع ہو گیا،ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔ انہیں جس جیل میں رکھا گیا ہے وہ 90 سال پرانی ہے۔ اس میں ان کے منہ پر چونا گرتا رہتا ہے۔