سعودی ولی عہد کو دیئے جانے والے عشایئے میں اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں نہیں بلایا ؟فواد چوہدری نے ایسی وجہ بتا دی کہ سب ہی حیران رہ جائیں گے

سعودی ولی عہد کو دیئے جانے والے عشایئے میں اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں نہیں ...
سعودی ولی عہد کو دیئے جانے والے عشایئے میں اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں نہیں بلایا ؟فواد چوہدری نے ایسی وجہ بتا دی کہ سب ہی حیران رہ جائیں گے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد  حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو  سعودی ولی عہد کو دیئے جانے والے عشائیے پر کیا بلائیں؟ ان کے مرکزی رہنما  بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک  ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد وچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جو باقی رہنما ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں ہیں ، انھیں بلانا نہ بلانا برابر ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے، آگے جا کے کوئی نئی لیڈرشپ ابھرے تو ابھرے۔دوسری طرف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید کا دوسو ارب پاکستان لانے کا وعدہ پورا ہوگیا ۔سعودی مہمانوں کی آمد پر از رائے مذاق انہوں نے کہا کہ دو سو عرب سے زائد پاکستان آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو سو ارب نہ سہی کم از کم دو سو عرب تو آ گئے ہیں,سارے وعدے پورے کریں گے, ارب کی بجائے عرب آتے رہیں گے۔

مزید : قومی


loading...