PUBG کھیلنے والے لڑکا لڑکی کی شادی نے دھوم مچادی

PUBG کھیلنے والے لڑکا لڑکی کی شادی نے دھوم مچادی
PUBG کھیلنے والے لڑکا لڑکی کی شادی نے دھوم مچادی

  


قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا کے ذریعے تو لوگوں کے ملنے اور شادیاں کرنے کی خبریں گاہے آتی رہتی تھیں اور اب معروف گیم PUBG پر ایک ساتھ گیم کھیلتے کھیلتے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والے لڑکے لڑکی کی شادی کی خبر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق مصر کے نوجوان ’نورحان الحشیش‘ کی ملاقات PUBGکھیلتے ہوئے روس کی مصر ہی کی اس لڑکی سے ہوئی۔ وہیں سے دونوں میں گفتگو کا آغاز ہوا جو محبت کی صورت میں رنگ لایا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کو جب ایک دوسرے سے محبت کا احساس ہوا تو انہوں نے ملنے کا فیصلہ کیا اور پہلی ملاقات میں ہی نورحان نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی جو اس نے قبول کر لی۔ اس کے کچھ دنوں بعد دونوں کی منگنی ہوئی اور گزشتہ روز وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نورحان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا رکھی ہے۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ اب وہ بھی ٹنڈر جیسی ڈیٹنگ ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کرکے اپنے فون میں PUBGانسٹال کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...