’اب ہم لاہور لیں گے‘ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد بھارتی لڑکی نے اس خواہش کا اظہار کیا تو پاکستانیوں نے بھی زوردار جواب دے ڈالا

’اب ہم لاہور لیں گے‘ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد بھارتی لڑکی نے اس ...
’اب ہم لاہور لیں گے‘ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد بھارتی لڑکی نے اس خواہش کا اظہار کیا تو پاکستانیوں نے بھی زوردار جواب دے ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد بھارتی شہری آگ بگولہ ہیں اور پاکستان پر ایک اور سرجیکل سٹرائیک کا مطالبہ کر رہے ہیں حالانکہ ان کی گزشتہ سرجیکل سٹرائیک ہی شکوک و شبہات کے دبیز پردوں تلے دبی ہے جسے خود بھارت کے دانشور ’فرضیکل سٹرائیک‘ کا نام دیتے ہیں۔ تاہم دیگر بھارتی شہریوں کے برعکس پوجا چودھری نامی اس لڑکی نے لاہور پر قبضے کا مطالبہ کر دیا جس پر پاکستانیوں نے اسے ایسا آڑے ہاتھوں لیا کہ چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق پوجا چودھری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”ہمیں سرجیکل سٹرائیک نہیں، لاہور چاہیے۔“


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوجا چودھری کو جواب دیتے ہوئے سفینہ شیخ نامی پاکستانی لڑکی نے لکھا کہ ”او، بے بی کو لاہور پسند ہے۔ لیکن سویٹ ہارٹ! تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ لاہور ہے، لالی پاپ نہیں۔“ غلام علی نامی صارف نے تمسخر اڑاتے ہوئے لکھا کہ ”یہ لڑکی شاید لاہور کے آگے قلندر لکھنا بھول گئی۔“ حامد نامی لڑکے نے لکھا کہ ”یہ PUBGگیم نہیں ہے ڈیئر۔“ سارہ نے کہا کہ ”مطلب بھارتیوں کو لاہور سے اتنا پیار ہے؟“نمرہ نے لکھا کہ ”تم لوگ آئے تھے ناں ایک بار پہلے بھی لاہور لینے، یاد ہے؟“