جو مرد فحش فلمیں دیکھتے ہیں ان کی بیگمات پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا

جو مرد فحش فلمیں دیکھتے ہیں ان کی بیگمات پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے؟ تازہ تحقیق ...
جو مرد فحش فلمیں دیکھتے ہیں ان کی بیگمات پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کے عادی مردوں کے لیے تو سائنسدان ان کے سنگین نقصانات متعدد تحقیقات میں بتا چکے ہیں۔ اب پہلی بار فحش فلمیںدیکھنے والے مردوں کی بیویوں کے لیے بھی انتہائی پریشان کن انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ دی مرر کے مطابق امریکہ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جو مرد فحش فلمیں دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں ان کی بیویاں ’ایٹنگ ڈِس آرڈر‘ جیسے نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔“

اوہائیوسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”بیویوں کو یہ عارضہ لاحق ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے شوہر زیادہ تر وقت فحش فلمیں دیکھنے میں گزارتے ہیں اور ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتتے ہیں، جس سے ان خواتین میں یہ شدت سے بے تسکینی کا احساس بیدار ہوتا ہے جو ان کی نفسیات پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔ “

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 409خواتین پر تجربات کیے۔ ماہر نفسیات پروفیسر ٹریسی ٹیلکا کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں شامل جن خواتین کے شوہر فحش فلمیں دیکھتے تھے ان کی اکثریت اس عارضے کا شکار تھی۔ ان کے برعکس دوسری خواتین میں یہ شرح نہ ہونے کے برابر تھی۔ یہ عارضہ خواتین کو موٹاپے سمیت کئی دیگر بیماریوں کا شکار بناتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ ہماری تحقیق میں شامل فحش فلمیں دیکھنے والے مردوں کی بیویوں کی مجموعی جسمانی صحت بھی دیگر خواتین کی نسبت کم تر تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...