جہاز میں مسافروں کے سروں پر سکورپین بچھو آگیا اور پھر ۔۔۔

جہاز میں مسافروں کے سروں پر سکورپین بچھو آگیا اور پھر ۔۔۔
جہاز میں مسافروں کے سروں پر سکورپین بچھو آگیا اور پھر ۔۔۔

  


جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں لینڈنگ کے دوران جہاز میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب مسافروں کے سروں پر ایک سکورپین بچھو امڈ آیا۔

انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بوئنگ 737 کے لینڈنگ سے پہلے ایک خاتون اپنا سامان اٹھانے لگی تو وہاں سے بچھو نکل آیا۔ 12 انچ لمبا ڈنک دار یہ بچھو نشستوں کی 19 ویں لائن کے اوپر سامان کے خانے سے نکلا ۔ مسافروں نے جیسے ہی بچھو دیکھا انہوں نے دوڑ لگادی۔ جہاز میں کھلبلی مچی تو کیبن کریو کا عملہ بھی فوری وہاں پہنچ گیا لیکن اس سے پہلے ہی سکورپین دوبارہ سامان والے حصے میں چھپ چکا تھا۔

کریم تسلیم نامی مسافر نے بتایا کہ جب بچھو آیا تو وہ جہاز کی 19 ویں لائن میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ایک معمر جواڑا بھی بیٹھا ہوا تھا۔ جیسے ہی بچھو ہمارے سر پر ظاہر ہوا ہم نے فوری وہاں سے دوڑ لگادی۔ جب تھوڑا حوصلہ جمع ہوا تو میں نے بچھو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اس سے پہلے ہی واپس سامان میں پناہ لے چکا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...