پی ایس ایل میچز کے دوران سٹیڈیم خالی، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

پی ایس ایل میچز کے دوران سٹیڈیم خالی، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا
پی ایس ایل میچز کے دوران سٹیڈیم خالی، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور کا میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے۔ میچز کے دوران سٹیڈیم خالی نظر آتے ہیں جس کے باعث وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ نعیم الحق نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران متحدہ عرب امارات کے خالی میدان وزیر اعظم عمران خان کے اس موقف کی تائید کرتے ہیں کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جانے چاہئیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے تمام میچز پاکستان کے بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے اور انشاءاللہ سٹیڈیم بھرے ہوئے ہوں گے۔