شعیب اختر سرف ایکسل کے ساتھ مل کر پی ایس ایل میں داغوں کے خلاف میدان میں اتر گئے

شعیب اختر سرف ایکسل کے ساتھ مل کر پی ایس ایل میں داغوں کے خلاف میدان میں اتر ...
شعیب اختر سرف ایکسل کے ساتھ مل کر پی ایس ایل میں داغوں کے خلاف میدان میں اتر گئے

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی واپسی کا اعلان کیا جسے لوگوں نے ان کی کرکٹ میں واپسی سمجھا اوریوں انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ”ان دنوں بچے بہت سی چیزیں کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ میری سپیڈ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ لہٰذا بچو! میں واپس آ رہا ہوں اور تمہیں اپنی سپیڈ دکھاوں گا۔ میں لیگ میں کھیلوں گا بھی۔“ کئی میڈیا آرگنائزیشنز نے بھی شعیب اختر کے اس بیان کو نشر اور شائع کیا تاہم اب ہم اس حوالے سے آپ کے لیے ایک خبر لے کر آئے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر بے شک پی ایس ایل (Pakistan Stains League)کا حصہ ہیں، لیکن شعیب اختر اور سرف ایکسل مل کر داغوں کے خلاف بھی میدان میں اتریں گے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان سٹینز لیگ دراصل سرف ایکسل اور داغوں کے درمیان مقابلہ ہے اور آپ جانتے ہیں کہ یہ مقابلہ کون جیتنے جا رہا ہے۔ شعیب اختر نے جنہیں اپنی ویڈیو میں بچے کہہ کر مخاطب کیا ہے وہ کرکٹ کھیلنے والے نوجوان نہیں اور انہوں نے جس سپیڈ کی بات کی ہے وہ ان کی باولنگ کی رفتار نہیں ہے۔ یہ بچے وہ ہیں جو اپنے کپڑوں کو داغ لگاتے ہیں اور یہ تیزی سرف ایکسل کی ہے جو اتنہائی تیزی سے داغوں کو مٹاتا ہے۔ سرف ایکسل داغوں کو جس رفتار سے ختم کرتا ہے کوئی اور چیز نہیں کر سکتی لہٰذا ’پاکستان سٹیزلیگ‘ سرف ایکسل ہی جیتے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : کھیل


loading...