بے نظیرشاہ نے مقبوضہ کشمیر پر مودی پالیسی میں ہونیوالی پیشرفت کی وضاحت کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بے نظیر شاہ نے کہاہے کہ مودی کی کشمیر پر حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے ، بھارت ابھی تک کوئی ایسا ثبوت نہیں دے سکا کہ پاکستان کشمیر میں ہونیوالے حملوں میں ملوث ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر شاہ نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت پر عوام کا دباﺅ بہت زیادہ ہے ، اس پر امریکہ کی جانب سے بھی بھارتی موقف کی تائید کی گئی ہے ، اس لئے مودی حکومت اس ایشو پر جتنی بھی سیاست کرسکے گی کرسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی کشمیر پر حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے ، بھارت ابھی تک کوئی ایسا ثبوت نہیں دے سکا کہ پاکستان کشمیر میں ہونیوالےحملوں میں ملوث ہے ، اس کے پاس کوئی ثبوت تو ہے نہیں البتہ وہ اس پر سیاست کرسکتے ہیں اور سیاست کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے خلاف ایف آئی اے میں بھی کیس چل رہاہے اور نیب میں بھی چل رہاہے ، ابھی آصف زرداری اورشہبازشریف پر دباﺅ برقرار رہے گا ۔