”پلوامہ حملہ ایسے گروپ نے کیا جو پاکستان مخالف۔۔۔“، مظہر عباس نے بڑی بات کردی

”پلوامہ حملہ ایسے گروپ نے کیا جو پاکستان مخالف۔۔۔“، مظہر عباس نے بڑی بات ...
”پلوامہ حملہ ایسے گروپ نے کیا جو پاکستان مخالف۔۔۔“، مظہر عباس نے بڑی بات کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ پلوامہ حملہ کشمیر ایشو کوسبوتاژ کرنے کیلئے کیاگیاہے ، یہ کسی ایسے گروپ کی کارروائی لگ رہی ہے جو پاکستان کا مخالف ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگوکرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کو دنیا بڑی تشویش کے ساتھ دیکھ رہی ہے ، پلوامہ حملے کا فائدہ مودی کوہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی حکمران ہو اس نے کشمیر پربات کی ہے ، پلوامہ حملہ کشمیر ایشو کوسبوتاژ کرنے کیلئے کیاگیاہے ، یہ کسی ایسے گروپ کی کارروائی لگ رہی ہے جو پاکستان کا مخالف ہے ، اس حملے کامقصد دنیا کو باور کرانا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی پشت پناہی کررہاہے اور خصوصی طورپر جیش محمد کا نام استعمال کیا گیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے عیب ختم کرنے چاہئے کیونکہ لوگ اب نیب کوعیب کہنے لگے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ انکوائری سے پہلے ہی لوگوں کوگرفتار کرلیا جاتاہے ، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ریمارکس نیب کے لئے شرمندگی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا اس وقت نیب پر بڑی سنجیدہ نظر ثانی کی ضرورت ہے ، ہمیں ایک مضبوط نیب کی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -