این آر او پر بحث بہت ہو چکی، اب پاکستان کے فیصلے ملک کے اندر ہونگے :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

این آر او پر بحث بہت ہو چکی، اب پاکستان کے فیصلے ملک کے اندر ہونگے :گورنر ...
این آر او پر بحث بہت ہو چکی، اب پاکستان کے فیصلے ملک کے اندر ہونگے :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قوموں کے فیصلے قوم کو ہی کر نے چا ہئیں، اس لئے اب پاکستان کے فیصلے ملک کے اندر ہونگے، اب بیرون ملک بیٹھ کر کوئی فیصلہ نہیں کر سکے گا ۔

ساہیوال چیمبر  آف کامرس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو  کر تے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ این آر او پر بحث بہت ہو چکی، وزیرا عظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ این آر او ملک سے غداری ہے، اس لئے اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کرپشن کے خلاف موجودہ حکومت جہاد کر رہی ہے جو جاری رہے گا ،شہباز شریف کو کوئی ڈھیل نہیں دی گئی،ملک میں  قانون کی حکمرانی ہے اور اس پر سختی سے کاربند ہیں۔انہوں نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ،جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور تر قی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وسائل کے بہتر استعمال سے ملکی معیشت میں بہتری کی کوششیں کر رہی ہے، جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ،70سال کی خرابیوں کو درست کرنے میں وقت درکار ہے جس کے لئے عوام موجودہ حکومت کا ساتھ دے اور اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کرے۔