مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک مقامی لوگ خود چلا رہے ہیں،کوئی بیرونی عنصر شامل نہیں:چوہدری یاسین

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک مقامی لوگ خود چلا رہے ہیں،کوئی بیرونی عنصر ...
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک مقامی لوگ خود چلا رہے ہیں،کوئی بیرونی عنصر شامل نہیں:چوہدری یاسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ نریندررمودی انتخابات جیتنے کے لیئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو پاکستان کے سر تھوپ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک مقامی لوگ خود چلا رہے ہیں، اس تحریک میں کسی بھی قسم کا کوئی بیرونی عنصر شامل نہیں۔

لندن میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ8  لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید ،زخمی اور اپاہج کر چکی ہے ،بھارتی حکومت نے اپنی کوتاہیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوششیں کر رہاہے اور بغیر کسی ثبوت کے خود کش حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام تر مظالم کے باوجود ناکام ہو چکاہے، نر یندر مودی کو الیکشن میں واضع شکست نظر آرہی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات دے کر ایک تو خطے کے امن کو تباہ کررہا ہے اور دوسرا الیکشن جیتنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے باعث خطے میں امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے، اقوام عالم اور اقوام متحدہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمان بستیوں پر بلوایوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے بھارتی حکومت کے سیکولر ازم کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔