”میں نے علی گیلانی سے پوچھا کہ آپ ۔۔۔“ سلمان غنی نے ایسادعویٰ کردیا جو حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے

”میں نے علی گیلانی سے پوچھا کہ آپ ۔۔۔“ سلمان غنی نے ایسادعویٰ کردیا جو ...
”میں نے علی گیلانی سے پوچھا کہ آپ ۔۔۔“ سلمان غنی نے ایسادعویٰ کردیا جو حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ میں نے علی گیلانی سے پوچھا تھا کہ آپ پاکستان سے کیا توقع رکھتے ہیں تو ان کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط کیا جائے تاکہ پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ بھارت کو ساری ہلا شیر ی ہی امریکہ کی ہے ، بھارتی قیادت کا یہ کہنا کہ اب فیصلہ ہماری فوج کریگی اطمینان بخش ہے کیونکہ اس فوج کے سربراہ خود کہتے رہے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کو سیاسی طور پرحل کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت جنم لیتی ہے جب کوئی پرسان حال نہ ہو، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیاہے ، مود ی کی دھمکیاں اب پاکستان پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے علی گیلانی سے پوچھا تھا کہ آپ پاکستان سے کیا توقع رکھتے ہیں؟ تو ان کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط کیا جائے تاکہ پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو۔

مزید : قومی


loading...