”بھارت کی تمام کوششو ں کے باوجو پاکستان دنیامیں ۔۔۔“ خاور گھمن نے خوشی کی خبر دیدی

”بھارت کی تمام کوششو ں کے باوجو پاکستان دنیامیں ۔۔۔“ خاور گھمن نے خوشی کی ...
”بھارت کی تمام کوششو ں کے باوجو پاکستان دنیامیں ۔۔۔“ خاور گھمن نے خوشی کی خبر دیدی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجو پاکستان دنیامیں مقبول ہورہاہے اور دنیا کوہماری ضرورت پڑ رہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجو پاکستان دنیامیں مقبول ہورہاہے اور دنیا کوہماری ضرورت پڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھارتی دانشور نے انٹرویودیاہے جس میں کہاہے کہ کشمیر کبھی بھی انڈیا کا حصہ نہیں رہا ، کشمیروں نے بڑی صعوبتیں برداشت کرلی ہیں اور اب ایسا موقع آئے گا کہ کشمیر کے حوالے سے سوچناپڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک انڈین پروفیسر نے بھی کہاہے کہ جس کانام مودی ہے جس نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ مودی کو امریکہ کا ویز ا نہیں دیا جاتا تھا لیکن اس کے وزیر اعظم بننے سے فضاءتبدیل ہوئی ۔

مزید : قومی


loading...