”جارحیت ہوئی تو پاک فوج کا ردعمل اتنا شدید ہوگا کہ ۔۔۔“ میجرجنرل(ر) اعجاز اعوان نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے

”جارحیت ہوئی تو پاک فوج کا ردعمل اتنا شدید ہوگا کہ ۔۔۔“ میجرجنرل(ر) اعجاز ...
”جارحیت ہوئی تو پاک فوج کا ردعمل اتنا شدید ہوگا کہ ۔۔۔“ میجرجنرل(ر) اعجاز اعوان نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار میجرجنرل(ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی جاتی ہے تو اس کا فوری اور اس قدر موثر ردعمل ہوگا کہ بھارت کو اس کا اندازہ نہیں، پاک فو ج نے جوابی حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے میجرجنرل(ر) اعجاز اعوان نے کہاہے کہ مودی اگر پلوامہ حملے کے بعد کوئی حرکت کرتاہے تودیکھنا یہ ہے کہ بھارت کو اس کی قیمت کیا ادا کرنا پڑے گی ؟ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مقام پر جار حیت کی صورت میں اپنی جوابی حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ اگر بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی جاتی ہے تو اس کا فوری اور اس قدر موثر ردعمل ہوگا کہ بھارت کو اس کا اندازہ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -