شعیب ملک نیشنل سٹیڈیم کراچی کس کیساتھ پہنچے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دیکھ کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

شعیب ملک نیشنل سٹیڈیم کراچی کس کیساتھ پہنچے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا ...
شعیب ملک نیشنل سٹیڈیم کراچی کس کیساتھ پہنچے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دیکھ کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شعیب ملک کرکٹ کے میدان میں کارکردگی سے سب کے دل جیتنے کا فن جانتے ہیں مگر میدان کے باہر بھی اس فن کا استعمال انہیںخوب آتا ہے۔

شعیب ملک کے مداح اس وقت ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے جب وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاری کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایک بچے کی موٹر سائیکل پر اس کیساتھ بیٹھ کر پہنچے۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود سیکیورٹی اہلکار بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے جبکہ شعیب ملک نے مذکورہ بچے کی فرمائش پر ان کیساتھ تصویر بھی بنائی۔ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر کرکٹ شائقین ایک چھوٹے بچے کیساتھ اس طرح محبت کا اظہار کرنے پر ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل