دنیا میں امریکی سربراہی میں مغربی بول بالا ہی رہے گا ،چین اور روس غلط فہمی میں نہ رہیں :مائیک پو مپیو

دنیا میں امریکی سربراہی میں مغربی بول بالا ہی رہے گا ،چین اور روس غلط فہمی ...
دنیا میں امریکی سربراہی میں مغربی بول بالا ہی رہے گا ،چین اور روس غلط فہمی میں نہ رہیں :مائیک پو مپیو

  



میونخ(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے کہا ہے کہ چین اور روس غلط فہمی میں نہ رہیں، دنیا میں امریکہ کی سربراہی میں مغربی اقدار کا بول بالا ہی رہے گا۔میونخ میں میں جاری تین روزہ بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ چین اور روس کا دنیا میں سلطنت قائم کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگا۔ چین عالمی سلطنت قائم کرناچاہتا ہے، لیکن دنیا پر مغرب کا ہی غلبہ رہے گا۔

نیٹو اتحادیوں کو امریکی تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی قیادت میں کوئی بحران نہیں ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ مخالفین کی جانب سے ٹرانز اٹلانٹک اتحاد کی موت افواہیں انتہائی مبالغہ آمیز ہیں۔ مغرب جیت رہا ہے اور ہم ایک ساتھ جیت رہے ہیں۔مائیک پومپیو نے امریکی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، جاپان اور دوسرے امریکی اتحادی چھوٹے موٹے اختلافات کے باوجود چین، روس اور ایران کے خلاف متحد ہیں۔

مزید : قومی