مسجد الحرام میں پہلی بار ایک اذان دو موذنوں کے پورا کرنے کا انوکھا واقعہ،مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی
مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عشا کی اذان ایک موذن کے بجائے دو موذنوں نے مکمل کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک موذن نے اذان دینا شروع کی اور دوسرے موذن نے اس اذان کو مکمل کیا۔ سینئر موذن علی الملا عشاء کی اذان دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور آواز دب گئی جس پر فوراً معاون موذن نے مائیک سنبھالا اور اذان مکمل کی۔
بالفيديو .. #السقاف يكمل أذان العشاء في #الحرم_المكي بدلا عن #الملاhttps://t.co/KR6iU7Obuu#البيان_القارئ_دائما pic.twitter.com/n08q5kWf4A
— صحيفة البيان (@AlBayanNews) February 14, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اذان عشا پر موذن کی آواز اچانک دبنا شروع ہوگئی اور فوری طور پر نئی آواز نے اذان کو پورا کیا۔ مسجد الحرام میں اذان کے مقررہ نظام کے مطابق ہر فرض نماز کے لیے دو موذن موجود ہیں تاکہ کسی ناگہانی پر دوسرا موذن مائیک سنبھال لے۔